ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مسجد نبوی میں دہشت گردی کا مرتکب شدت پسند ہلاک

مسجد نبوی میں دہشت گردی کا مرتکب شدت پسند ہلاک

Sun, 08 Jan 2017 19:23:30  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،8جنوری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پچھلے سال مسجد نبوی کے قریب دہشت گردی کی ایک کارروائی میں ملوث شدت پسند کو ریاض میں الیاسمین کالونی میں ایک کارروائی کیدوران قتل کردیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ک پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے دو دستی بم اور دو خود کش جیکٹیں بھی برآمد کیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ریاض میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد طایع بن سالم بن یسلم الصیعری بم سازی کا ماہر تھا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کی تربیت اور خود کش بمبار تیار کرنے میں بھی اسے خاص ملکہ حاصل رہا ہے۔ طائع کے تربیت یافتہ ایک دہشت گرد نے عیسر کے مقام پر واقع ایمرجنسی سروسز کی مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ اس کے علاہ مقتول دہشت گرد نے سلیمان الفقیہ اسپتال اور مسجد نبوی میں بھی دہشت گردی کی کارروائی میں حصہ لیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


Share: